اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ

بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے، کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں بھارتی مداخلت سے مانیٹرنگ کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث سائبر سیکیورٹی خطرات ہوسکتے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے، بھارتی مینوفیکچرنگ مصنوعات، ڈیوائسز پاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، ان مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئر وائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مصنوعات کی تیاری میں ہارڈ ویئر یاسافٹ ویئر کے ساتھ وائرس کی موجودگی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ، ملیویئریا اسپائی ویئر وائرس کی موجودگی کے خطرے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کے ذریعے ٹارگٹ سائبر سرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، ہیکرز ایپل کے معاون ایجنٹس یا بھارت میں سروس سینٹرز کا روپ دھار سکتے ہیں، پورٹلز اور ویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلز یا میسجز کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

مراسلے میں پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کو تصدیق شدہ ری سیلر سے خریدنے کی سفارش کی گئی ہے، اور مزید کہا گیا ہے کہ خریداری کے وقت ڈیوائسز کی سیل چیک کی جائے۔

مراسلے میں آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ایپل ڈیوائسز اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیونیکیشن کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ سروسز، مضبوط پاس ورڈ استعمال کیا جائے، اینٹی وائرس ایپلی کیشن بھی لازمی استعمال کی جائے۔

کابینہ ڈویژن نے مراسلے میں ایپل کےآفیشل چینلز سے اپ ڈیٹس لینے کی سفارش بھی کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …