google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 “ویلکم ٹو پنجاب” کی لاہورریلوے اسٹیشن پرشوٹنگ - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

“ویلکم ٹو پنجاب” کی لاہورریلوے اسٹیشن پرشوٹنگ

فلم “ویلکم ٹو پنجاب” کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر شوٹنگ کی گئی جس میں اداکارجاوید شیخ،ممتاز،عادی خان ،زارا اور قیصرپیا نے حصہ لیا۔

ہدایت کارشہزادرفیق کی فلم”ویلکم  ٹوپنجاب” کی کراچی کے بعد لاہور میں شوٹنگ جاری ہے،شوٹنگ کے دوران ریلوے اسٹیشن پرعوام کا رش لگ گیا اور انہوں نے فن کاروں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

 فلم کے ڈی او پی عادل عسکری نے عادی خان اور زارا کی شادی کا سین عکسبند کیا،فلم “ویلکم ٹو پنجاب”کے پروڈیوسر صفدر ملک اور ہدایت کار شہزاد رفیق ہیں۔

ہدایت کار شہزاد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک فیملی فلم ہے،جس میں کراچی اور لاہور کے آرٹسٹ شامل ہیں،

اس فلم کے دیگرفن کاروں میں بشریٰ انصاری ،ساجد حسن،عدنان صدیقی اوریاسر نواز بھی شامل ہیں۔

فلم کے پروڈیوسرصفدر ملک نے کہاہے کہ شہزاد رفیق اور تمام کاسٹ بڑی محنت سے کام کررہی ہے،یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …