google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے: سیکرٹری ایجوکیشن - UrduLead
ہفتہ , اپریل 19 2025

پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے: سیکرٹری ایجوکیشن

سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے واضح کیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کل 13 جنوری سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے والدین سے درخواست کی ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے معلومات حاصل کریں،

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کے اعلان کے لیے صرف اپنے آفیشل پیج اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا استعمال کرتا ہے۔

خالد نذیر وٹو نے یہ بھی واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک نوٹیفیکیشن، جس میں چھٹیوں میں اضافے کا ذکر کیا گیا ہے، مکمل طور پر جعلی ہے۔

والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر دھیان دینے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ …