google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں شروع - UrduLead
جمعرات , جنوری 9 2025

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں شروع

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

یہ افواہیں گوہر رشید کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

گوہر رشید نے ویڈیو کے کیپشن میں ’بسم اللہ 2025‘ لکھا، جس میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، شہزاد شیخ ان کی اہلیہ، کبرٰ خان اور دیگر قریبی دوستوں کو ایک ساتھ کسی ایونٹ کی تیاری میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گوہر اور کبریٰ کی شادی کی تیاریاں کراچی میں جاری ہیں اور گزشتہ رات دونوں اداکاروں کے دوستوں نے ڈانس پریکٹس بھی کی۔

واضح رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کی قریبی دوستی کی وجہ سے گہرے تعلق میں تصور کیے جاتے ہیں تاہم ان دونوں کی جانب سے کبھی اس بات کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 تاہم چند ماہ قبل گوہر رشید نے ایک انٹرویو میں سنگل نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں اور اب ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کر سکتے تاہم اداکار نے اس خاتون کا نام نہیں بتایا تھا۔ گوہرنے مزید کہا تھا کہ ان کے بارے میں اتنی باتیں کی جا سکتی ہیں کہ ایک پورا شو بنایا جا سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

میں شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی: گوری خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا ہے وہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے