جمعہ , جنوری 30 2026

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق پی ایم ڈی سی کے احکامات کے مطابق داخلہ کا عمل کل سے شروع ہو جائے گا،

ایم بی بی ایس کیلئے آن لائن درخواستیں 6 جنوری سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی،پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی،بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی،

امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری 2026 سے نمایاں اضافے کا امکان …