منگل , اکتوبر 14 2025

آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہونے والے سسٹم  کے تحت آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کے سلسلے میں  تعطل آیا ہے اور بادل برسانے والا سسٹم  پاکستان میں گزشتہ روز داخل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے تحت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بارش کا امکان ہے، 

آج  لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں، بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

پیش گوئی کے مطابق بارش سے  پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت  دھند کی شدت میں کمی واقع ہوگی،  

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …