google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف آئی اے میں بڑے انسانی اسمگلنگ گروہ کا انکشاف - UrduLead
بدھ , جنوری 8 2025

ایف آئی اے میں بڑے انسانی اسمگلنگ گروہ کا انکشاف

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں بڑے انسانی اسمگلنگ گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارے کے 61 اہلکار انسانی اسمگلنگ میں ملوث نکلے۔

ایف آئی اے اہلکاروں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی حتمی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی۔

رپورٹ میں ایف آئی اے کے 48 اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یونان کے 3 کشتی حادثوں میں مارے جانے والے لوگوں کو باہر بھجوانے میں ایف آئی اے کے 61 اہلکار ملوث نکلے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو پچھلے 2 ماہ میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق 3 رپورٹس پیش کی گئیں۔

انسانی اسمگلنگ سے متعلق ایک رپورٹ احسان صادق اور 2 مشتاق سکھیرا نے پیش کیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹس میں ایف آئی اے کے ماضی میں 2 اعلیٰ ترین افسران کی انسانی اسمگللنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی۔

جبکہ ایف آئی اے کے ان 2 اعلیٰ افسران کے خلاف حکومت برطانیہ نے شکایت کی تھی۔

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف ائی اے کے 61 افسران اور اہلکاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے گئے۔

جبکہ 21 اہلکاروں کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق 31 افسران، انسپکٹرز۔ سب انسپکڑز اور اہلکار یونان کشتی حادثے میں انسانی اسمگلرز کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔

اور ایف آئی اے اہلکاروں نے انسانی اسمگلروں کے ساتھ مل کر 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو یونان بھجوایا۔

فیصل آباد کے 20، سیالکوٹ کے 9، کوئٹہ کے 9۔ لاہور کے 7، پشاور کے 9، کراچی کے 4 اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے 3 اہلکار شامل ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ کے 2 جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران بھی معاملے میں شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے