google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شہید ملت سیکرٹریٹ کی بجلی کنکشن منقطع - UrduLead
پیر , جنوری 6 2025

شہید ملت سیکرٹریٹ کی بجلی کنکشن منقطع

بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر شہید ملت سیکرٹریٹ میں موجود تمام سرکاری دفاتر کے بجلی کنکشن منقطع کردیے گئے،

تمام سرکاری دفاتر میں بجلی نہ ہونے سے سرکاری امور گزشتہ ایک ہفتہ سے ٹھپ ہیں۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہید ملت سیکرٹریٹ میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر تمام سرکاری دفاتر کے بجلی کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں،

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ بجلی نہ ہونے سے سرکاری ملازمین سمیت عام آدمی اذیت کا شکار ہیں،

تمام سرکاری دفاتر میں بجلی نہ ہونے سے سرکاری امور گزشتہ ایک ہفتہ سے ٹھپ ہیں،

آئیسکو نے گزشتہ 6 ماہ سے بجلی کا بل جمع نہ کرانے پر 24 دسمبر سے بجلی کے کنکشن منقطع کردیے ہیں،

شہید ملت سیکرٹریٹ میں 13 سرکاری اداروں کے دفاتر اور ایک پرائیویٹ کمپنی پی ایچ اے کا دفتر ہے،

سی ڈی اے نے7 کروڑ روپے کے لگ بھگ بجلی کا بل آئیسکو کو جمع کرانا ہے، نجی کمپنی پی ایچ اے ایک کروڑ سے زائد کی نادہندہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش بلوچستان کے شمالی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے