google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 2025 میں بڑے ایونٹس میں شرکت کروں گا: ارشد ندیم - UrduLead
بدھ , مئی 28 2025

2025 میں بڑے ایونٹس میں شرکت کروں گا: ارشد ندیم

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 2025ء میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شرکت کروں گا۔

ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 2024ء میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا، 2025ء میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل جیتوں گا۔

اولمپک گولڈمیڈلسٹ کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ اولمپکس 2028ء میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

افغان جلیبی کے گلوگار وموسیقار کی ٹی وی شو میں گفتگو

معروف گلوکار اور موسیقار اسرار شاہ نے کہا ہے کہ جب وہ اپنا مشہور گانا …