google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، فلم عید پر ریلیز کرنے کا اعلان - UrduLead
بدھ , جنوری 1 2025

’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، فلم عید پر ریلیز کرنے کا اعلان

بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی آنے والی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

سلمان خان گزشتہ برس سے مذکورہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور تاحال ان کی شوٹنگ مکمل نہیں ہوئی اور اب ان کی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں صرف سلمان خان کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، ٹیزر میں کسی دوسرے کردار کو نہیں دکھایا گیا۔

جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں فلم میں ’اسکوئڈ گیمز‘ طرز کے ولنز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

مختصر ٹیزر میں سلمان خان کو اسلحے سے لیس اسکوئڈ گیمز اسٹائل کے غنڈوں سے لڑتا دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر کے ساتھ ہی فلم کو 2025 کی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

’سکندر‘ میں سلمان خان کے علاوہ رشمیکا مندانا، نواب شاہ اور کاجل اگروال سمیت سنیل شیٹی جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

فلم کی ہدایات جنوبی بھارتی فلموں کے معروف ہدایت کار اے آر مروگوڈاس نے دی ہیں جب کہ ’سکندر‘ کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے جو اس سے قبل بھی سلمان خان کی متعدد فلموں کو پروڈیوس کر چکے ہیں۔

’سکندر‘ سے سلمان خان تقریبا دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کریں گے، ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر تھری اور کسی کا کسی کی جان‘ 2023 میں عید پر ریلیز ہوئی تھیں۔

سلمان خان عام طور پر سال میں ایک یا دو ہی فلمیں کرتے ہیں، تاہم 2024 میں وہ کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیے، اب شائقین انہیں 2025 کی عید پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان: 2 سے 4 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان

بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج رات بلوچستان میں داخل ہونگی، جس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے