google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ: اے بی ایل اسٹالینز نے جیت لیا - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ: اے بی ایل اسٹالینز نے جیت لیا

اے بی ایل اسٹالینز نے یو ایم ٹی مارخور کو فائنل میں 75 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹی 20 کپ جیت لیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اے بی ایل سٹالینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔

اسٹالینز کی جانب سے یاسر خان نے 5 چوکوں 7 چھکوں کی مدد سے 100رنز کی شاندار باری کھیلی۔ جہانداد خان 22 جبکہ شعیب ملک 6رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

عاکف جاوید نے 2، نواز عمران جونیئر اور فیضان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

200 رنز کے تعاقب میں یو ایم ٹی مارخور کی ٹیم 124رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مارخور کی جانب سے فیضان نے 43 اور افتخار احمد نے 22رنز بنائے۔

محمد علی اور عثمان طارق نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …