google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب اور کے پی میں سردی کے ساتھ اسموگ کا سلسلہ جاری - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

پنجاب اور کے پی میں سردی کے ساتھ اسموگ کا سلسلہ جاری

پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع میں سردی کے ساتھ شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک، موٹروے ایم 4 شور کوٹ سے ملتان تک بند کردی گئی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہیں۔

کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6، قلات میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ  کیا گیا، اسی طرح ملک کے سرد ترین علاقوں میں لیہہ منفی 13 ڈگری کی ساتھ سرِفہرست ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سونم باجوہ کی بھی سجل علی کو عید مبارک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو …