پیر , اکتوبر 13 2025

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی سے ملتان منتقل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کاپہلا میچ بھی کراچی سے ملتان منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ شیڈول کےمطابق 24 سے 28 جنوری ملتان ہی میں ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 16 سے 20 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ شیڈول تھا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے میچ کو ملتان منتقل کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …