google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مذاکرات ہی ہوں گے، یہ ہی مسائل کا حل ہیں: بیرسٹر گوہر - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

مذاکرات ہی ہوں گے، یہ ہی مسائل کا حل ہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہی ہوں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات پر کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی۔

جب صحافی نے ان سے سوال کیا، ’لطیف کھوسہ نے آج کہا کہ ڈیڈلائن ختم، سول نافرمانی کی تحریک پرعمل ہوگا؟‘ جس پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …