جمعرات , اپریل 30 2026

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹرز نے بدھ کو پریکٹس کے بجائے آرام کیا، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم آج کا میچ جیت کر مسلسل تیسری  ون ڈے سیریز اپنے نام کرسکتی ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دی تھی، آج کا میچ  پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے کے پلیئر آف دی میچ ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کی پچ سلو اور اُس پر باؤنس بھی کم تھا، دوسری اننگز میں بہتر ہونے کے سبب ہمیں آسانی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر خوش ہیں، آئندہ بھی اسی طرح کی پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

معیشت میں بہتری کے باوجود دباؤ برقرار

پاکستان کی معیشت نے مالی سال 2026 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں کچھ بہتری دکھائی، …