پیر , دسمبر 1 2025

دلجیت دوسانجھ کو عاطف اسلم کی پڑھی ہوئی حمد بھا گئی

بھارت کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کو بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور سپر اسٹار عاطف اسلم کی پڑھی ہوئی حمد بھاگئی۔

دلجیت دوسانجھ نے مقبوضہ کشمیر کی سیر کی اور وادی کے خوبصورت مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کشمیر کے خوب صورت نظاروں کی ایسی ہی ایک ویڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی ہوئی مشہور حمد ’کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے‘ کو ویڈیو کے پس منظر  میں شامل کیا ہے۔

ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ مختلف مقامات کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …