google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0  اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

 اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس قیمت میں 8.71 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور سوئی سدرن کے لیے  25.78فیصد اصافے کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری ہے

جبکہ سوئی سدرن سسٹم کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1762روپے51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق اوگرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں ںے گیس قیمتوں میں 208.67 فیصد تک اضافہ مانگا تھا، جس پر اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر گزشتہ ماہ عوامی سماعت کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے