google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئین شپ: ارشد ندیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئین شپ: ارشد ندیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا

پیرس گیمز کے گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرو ایونٹ اسٹار ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

اولمپئین ارشد ندیم کا اگلا ہدف اب جاپان میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیتنا ہے۔

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئین شپ ستمبر میں شیڈول ہے، پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل پانے والے ارشد ندیم نے لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اولمپکس گیمز میں اللہ نے بہت عزت دی، پوری قوم نے بہت حوصلہ افزائی کی، جس پر اللہ کا جتنا بھی شکر کروں، وہ کم ہے

تاہم ابھی سفر ختم نہیں ہوا، اب ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی پرچم بلند کرنے کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوںٹ میں ابھی کافی وقت ہے، اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر مزید توجہ دے رہا ہوں، جانتا ہوں کہ مقابلہ بہت سخت ہوگا، اس لیے محنت بھی زیادہ کرنا پڑے گی۔

گولڈ میڈلست اتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو جاپان پلان کے تحت ابھی سے ٹریننگ شروع کرنے سے اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے پہلے ڈائمنڈ لیگز اور کچھ اور ایونٹس میں بھی حصہ لینا پڑسکتا ہے۔

پیرس گیمز میں ریکارڈ تھرو کے باوجود کچھ ایسی چیزیں ہیں، جن کو بہتر بنانا ہے، کوشش ہوگی کہ جاپان میں مزید دور تھرو ہوسکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے