google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز میں موبائل فونز پر پابندی عائد - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز میں موبائل فونز پر پابندی عائد

منگل سے پنجاب کے اسکولوں میں طلبا اور اساتذہ دونوں کے لیے موبائل فون کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس پابندی کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز پرہوگا۔ ضلعی تعلیمی افسران کو اس پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ کے فون پر وقت ضائع کرنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے اسکول میں اساتذہ سے کوٹ، مناسب جوتے اور گھڑیاں پہننے کی بھی ہدایت کردی ہیں۔

ایک سینئر اہلکار کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موبائل فون کا استعمال سنگین مسائل کا باعث بنا ہے، جس میں طلبا اور اساتذہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریکارڈ کی جانے والی ویڈیوز اور شیئر کرنا بھی شامل ہے۔

سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے تمام ضلعی تعلیمی حکام کو 20 ہدایات جاری کیں۔ اقدام کا مقصد طلبا کی فلاح و بہبود اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

تمام اساتذہ کو اپنے فون انتظامیہ کے دفتر میں چھوڑنے ہوں گے۔ اس پابندی کی کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں فون ضبطی اور تادیبی کارروائی ہوگی۔

طلبا اور اساتذہ کو بھی اپنے اسکول کے بیجز اور شناختی کارڈز کو نمایاں طور پر ویزاں کرنا ہوگا۔

طلبا کلاس ورک کے لیے رجسٹر استعمال کریں گے، اور اساتذہ بلیک بورڈ کے کونے پر حاضری ریکارڈ کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا: محکمہ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے