وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مدارس بل پر مشاورت کرلی۔
اتوار کے روز وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی امرا لاہور پہنچے اور ان سے دو گھنٹے سے زائد تک ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران مدارس بل پر مشاورت ہوئی اور وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی
جبکہ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی ملاقات کی جس میں پنجاب کے امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
علاوہ ازیں شہبازشریف رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ بھی پہنچے جہاں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔