جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

مری جانے کی ایڈوائزری جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برف باری کےامکانات ہیں، بارش اوربرف باری کےباعث سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثرہوسکتی ہے، سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاﺅ کیا جارہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے، ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کوساتھ ساتھ ہٹایا جائے، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےنے کہا ہے کہ سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلیٹیشن مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لےکر سفرپرنکلیں، مری ملکہ کوہسار ہے ، کوشش ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو،شہری احتیاط کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور سیمی فائنل میچ کی تفصیلات دکھانے والا پوسٹر

پاکستان سری لنکا سیمی فائنل: خواتین ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی کی جنگ آج دبئی میں

خواتین ٹی20 ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا …