google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں توسیع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔

سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت 5 دسمبر کو ختم ہو رہی تھی، یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔

7 اگست 2024 کو بلومبرگ نے رپورٹ میں کہا تھا کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان سے قرضوں کی ادائیگی ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کا وعدہ کرلیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان کا ان تینوں ممالک کے ساتھ تجارتی قرضوں اور سیف ڈپازٹس کی شکل میں مخصوص مالیاتی انتظام ہے، جو ہر سال رول اوور کیا جاتا ہے اور بیرونی مالیاتی ضروریات کے لحاظ سے آئی ایم ایف پروگرام کا ایک بڑا حصہ بنتا ہے۔

واضح رہے کہ 29 نومبر 2021 کو سعودی عرب اور حکومت پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھوانے کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت یہ رقم اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا حصہ ہے۔

معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اُس وات کے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے دستخط کیے تھے۔

2022 میں اس کی مدت میں توسیع کر دی گئی تھی، 18 ستمبر 2022 کو سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے پاکستان کو دی گئی 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی سہولت میں توسیع کی تصدیق کی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیان میں کہا تھا کہ 3 ارب ڈالر کی رقم 5 دسمبر 2022 کو واپس کرنا تھی، جس کی مدت ایک سال کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔

بعد ازاں، 29 نومبر 2023 کو سعودی عرب نے پاکستان کے قومی خزانے میں ڈپازٹ کیے گئے 3 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے