اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، ملائیشیا کو 1-4 سے شکست

جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے ایک اور میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو چار ایک سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے ایونٹ کے آخری میچ میں بھی پاکستان نے فتح حاصل کی اور اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہا۔

ملائیشیا کے خلاف پاکستان کھلاڑی سفیان خان نے ہیٹرک کی، ایونٹ میں یہ اُن کی دوسری ہیٹرک تھی۔ 

پاکستان کے خلاف ملائیشیا نے پہلے ہاف میں گول کر کے برتری کو برابر کیا تاہم اُس کے بعد ملائیشین ٹیم کوئی گول نہ کرسکی جبکہ قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے مسلسل چار گول کیے۔

گول کیپر جنجوعہ کو شاند کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل میں فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی کرچکا ہے جس میں اب اُس کا مقابلہ جاپان کے ساتھ ہوگا۔
 

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …