google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلے ٹی 20 میں پاکستان کا شاندار آغاز، زمبابوے کو 57رنز سے شکست - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پہلے ٹی 20 میں پاکستان کا شاندار آغاز، زمبابوے کو 57رنز سے شکست

پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے زمبابوے کو57رنز سے شکست دے دی۔

بلاوائیو میں ہونیوالے 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 15.3اوورز میں108رنز بنا سکی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان اور طیب طاہر 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کریں گے کیوں کہ وکٹ بالکل آخری ون ڈے جیسی لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم سیریز جیتنا چاہتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے کیونکہ یہ صرف نوجوانوں کی سیریز ہے۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ سے فرق نہیں پڑتا، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے ٹی20 میچ کے لیے پلیئنگ الیون کے اعلان کے مطابق سلمان علی آغا کو قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عثمان خان نئے وائٹ بال کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپنگ کریں گے جنہیں زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے