google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اربوں کے ٹیکس فراڈ میں سہولت کاری کرنے والا بینک منیجر گرفتار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اربوں کے ٹیکس فراڈ میں سہولت کاری کرنے والا بینک منیجر گرفتار

ایف بی آر کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن انلینڈ ریونیو اسلام آباد نے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں فرسٹ وومن بنک امپیریل کورٹ برانچ کراچی کے بینک منیجرکو بینک سے گرفتار کر لیا۔

ملزم نے رکشہ ڈرائیور کے نام ایک جعلی کمپنی کا بینک اکاؤنٹ کھول کر اس میں 4.8 billion روپے منگواۓ اور رکشہ ڈرائیور سے چیک بک سائن کروا کے پیسے بینی فیشل اونر تک پہنچاۓ اور سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

ملزم کے موبائیل فون سے مزید جعلی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس سامنے آۓ ہیں۔ ملزم کو کل سپیشل جج کسٹم اسلام آبادکی عدالت میں پیش کر کے اس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جاۓ گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن انلینڈ ریونیو اسلام آباد نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسوں کے ذریعے قومی خزانے کواربوں روپے کے نقصان کی شکایت موصول ہونے پر نجی کمپنی کے خلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں پہلے بھی متعدد گرفتاریاں عمل میں لائ جا چکی ہیں

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے