اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی: محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔

وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، کام کا جائزہ لیا اور میڈیا سے بات چیت بھی کی۔

محسن نقوی کا بتانا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزار تک ہوجائے گی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہتر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھے پنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی تو کچھ بہتر ہوتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں بہترین فیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …