google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

زمبابوے نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بلاوائیو میں کھیلے جارہے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے خلاف پہلی بار سیریز جیتیں، یہ ہماری کرکٹ کے لیے تاریخی موقع ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ہمارے لیے ہر دن اور ہر سیریز نئی ہوتی ہے، میچ میں فتح حاصل کرکے کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے دوسرے میچ کے لیے زمبابوے نے اپنی فاتح سائیڈ برقرار رکھی ہے جبکہ پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللہ خان کی جگہ طیب طاہر کو موقع دیا گیا ہے اور محمد حسنین کی جگہ محمد ابرار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔

زمبابوے کا اسکواڈ

زمبابوے کی ٹیم میں کریگ ایروائن (کپتان)، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا اور سین ولیمز شامل ہیں۔

پاکستان کا اسکوڈ

پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، ابرار احمد، اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل 24 نومبر کو بلاوائیو میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بناسکی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے