اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

انڈسٹری میں رنگت یا دوست ہونے کی بنیاد پر کاسٹنگ کی جاتی ہے: اسد صدیقی

پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں رنگ روپ اور تعلقات کی بنیاد پر کاسٹنگ کی جاتی ہے۔

حال ہی میں اسد صدیقی اُشنا شاہ کے شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے، پروگرام میں گفتگو کے دوران اسد صدیقی نے پاکستانی انڈسٹری اور اس کے مسائل پر کھل کر بات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اکثر لوگ ایک دوسرے کے سامنے میٹھے بول بولتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اب اداکاروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسد نے انڈسٹری میں غلط کاسٹنگ کے رجحان پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکثر لوگوں کو ان کی رنگت یا دوست ہونے کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے، جو کہ میرٹ کے خلاف ہے اور یہ خامی اسکرین پر بھی واضح نظر آتی ہے۔

 اداکار نے انڈسٹری میں بہتری کے لیے آڈیشنز کے عمل کو متعارف کرانے کی تجویز دی اور ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں خود پروڈکشن کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسد صدیقی کی اہلیہ زارا نور عباس، بُشریٰ انصاری اور اسما عباس کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ اسد کے چچا عدنان صدیقی بھی پاکستان شوبز کے بڑے ستاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

زارا خود بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں اور اسد صدیقی نے بھی اپنی محنت سے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے۔ ان دونوں کی خوبصورت جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …