google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایکنک اجلاس: 172 ارب روپے کے 10 منصوبوں کی منظوری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایکنک اجلاس: 172 ارب روپے کے 10 منصوبوں کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پیر کو 172.7 بلین روپے کی لاگت کے دس منصوبوں کی منظوری دی۔

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کی جانب سے مزید وضاحت کے لیے ایک منصوبے کو موخرکردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق منظورکئے گئے ان منصوبوں کا تعلق بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے انفرا اسٹرکچر کے شعبے سے ہے۔

منظورشدہ منصوبوں میں سے 6 بلوچستان میں ہیں۔

مزید برآں کراچی کے لیے سالڈ ویسٹ انفرا اسٹرکچر کی ترقی کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے 29 ارب 20 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

ایکنک نے حال ہی میں زراعت، نقل و حمل، توانائی اور صحت کے شعبوں میں 178.1 ارب روپے کے 6 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …