google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پامسٹ نے ندا کو کہا کہ آپ کے شوہر کا ایک اور بچہ بھی ہے: یاسر نواز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پامسٹ نے ندا کو کہا کہ آپ کے شوہر کا ایک اور بچہ بھی ہے: یاسر نواز

پاکستانی اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار ان کی اہلیہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں آنے والے ایک پامسٹ نے اہلیہ کو بتایا کہ آپ کےتین جب کہ آپ کے شوہر کے چار بچے ہیں۔

یاسر نواز نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات اور ذاتی زندگی کےچند دلچسپ واقعات شیئر کیے۔

ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے کہا کہ ڈراموں میں خود سے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ رومانس اور شادیاں کروانے پر اختلاف تھا جس کی وجہ سے جب انہیں ایسے چند کرداروں کی کرداروں کی پیش کش ہوئی تو انہوں نےان میں کام کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نہ جانے کیوں پروڈیوسرز اور ہدایت کار انہیں ڈراموں میں خود سے نصف عمر لڑکیوں کے ساتھ ہیرو کے طور پر دکھاتے ہیں۔

اداکار نے اہلیہ اور اپنا ایک دلچسپ قصہ سنایا کہ ایک بار ایک خاتون نے ندا یاسر کو ان کی بیٹی سمجھ بیٹھیں اور ان کے ساتھ اداکار کی بیٹی کے طور پر تصاویر بھی بنوائیں۔

یاسر نواز کے مطابق انہیں اور ندا یاسر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک خاتون ملیں،خاتون نے انہیں پہچانا، ان کے کام اور اداکاری کی تعریفیں کیں مگر وہ ندا یاسر کو نہیں پہچان پائی اور وہ انہیں ان کی بیٹی سمجھ بیٹھیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خاتون ان کی اہلیہ کو ان کی بیٹی سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتی رہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں یاسر نواز نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اپنے پروگرام میں شوہر کی دوسری شادی کروانے کی بات کہنے پر اہلیہ ان سے چار دن تک ناراض رہیں اور انہیں کہتی رہیں کہ ان کی نیت کیا ہے؟

اداکار کے مطابق انہوں نے اپنے پروگرام میں مذاق میں کہا تھا کہ بیوی کو چاہیے کہ ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی دوسری شادی کروائے لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اہلیہ نے ان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں یاسر نواز نے انکشاف کیا کہ ماضی میں وہ سندھ کے چھوٹے قصبے میں ڈرامے کی شوٹنگ کرنے گئے تو وہ تین دن تک ڈاکوؤں کے ساتھ رہے۔

ان کے مطابق انہوں نے شوٹنگ کے دوران وہاں کے لوگوں سے پوچھا کہ سنا ہے یہاں کچے کے ڈاکو آتے ہیں؟ وہ کب آتے ہیں اور کہاں ہیں؟

اداکار نے بتایا کہ ان کے پوچھنے پر ان کے ساتھ رہنے، کھانے اور پینے والے شخص نے انہیں بتایا کہ وہ سامنے نظر آنے والے شخص ڈاکو ہیں، فلاں شخص بھی ڈاکو ہے اور میں خود بھی ڈاکو ہوں۔

یاسر نواز کے مطابق مذکورہ شخص کی جانب سے خود کو ڈاکو قرار دیے جانے پر وہ حیران رہ گئے اور انہیں دیکھ کر خاموشی اختیار کرلی اور انہوں نے مذکورہ ڈاکوؤں کے ساتھ تین دن گزارے۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ ایک بار ان کی اہلیہ کے مارننگ شو میں ایک پامسٹ آیا، جس نے ان کی اہلیہ کو بتایا کہ ان کے شوہر کا ایک اور بچہ بھی ہے۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ مارننگ شو کے وقفے کے دوران پامسٹ نے ندا یاسر کا ہاتھ دیکھ کر انہیں بتایا کہ آپ کے تین جب کہ یاسر نواز کے چار بچے ہیں، جس پر ان کی اہلیہ نے پامسٹ سے پوچھا کہ کیا ان کے شوہر کی دوسری شادی ہے؟ جس پر پامسٹ نے کہا شادی نہیں ہے لیکن بچہ ایک اور ہے۔

اداکار کے مطابق پامسٹ کے دعوے پر ان کی اہلیہ کو شک ہوا اور ان سے استفسار کیا کہ ان کا ایک بچہ کس سے ہے؟

یاسر نواز نے بتایا کہ پامسٹ کے دعوے کے بعد ایک بار انہوں نے اپنے فٹنیس ٹرینر کے بچےکے ساتھ تصویر کچھوائی تو ندا یاسر کو شک گزرا کہ وہ بچہ ان کا ہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …