google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مذاکرات چل رہے ہیں ، احتجاج کی کال فائنل ہے: بیرسٹر گوہر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مذاکرات چل رہے ہیں ، احتجاج کی کال فائنل ہے: بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی۔

ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل ملاقات میں اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے،

بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جی اس پر آپ کو ان شاءاللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے،

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …