پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف شامل ہیں۔
جیل کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تحریکِ انصاف کی قیادت اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔
اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کی گاڑی پی ٹی آئی کے قافلے کے آگے آ گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہزارہ انٹرچینج پر شلینگ کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آرام کریں گے اور کھانا کھائیں گے، فریش ہونے کے بعد وہ روانہ ہوں گے۔