google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محمد عباس کا سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

محمد عباس کا سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر

فرسٹ کلاس کرکٹ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

فاسٹ باؤلر فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کرکے قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے برابر آگئے۔

یہ سنگ میل محمد عباس نے قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں لاہور بلیوز کی طرف سے کھیلتے ہوئے فاٹا ریجن کے خلاف عبور کیا۔

فاسٹر باؤلر نے پہلی اننگ میں 22 اوورز میں 6 وکٹیں حاصل کی اور 39 رنز دیے، ان میں 10 میڈن اوور بھی شامل تھے۔

دوسری اننگ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے 35 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ویں بار 10 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد عباس، وسیم اکرم، وقار یونس اور عمران خان جیسے لیجنڈری فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …