google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یورپ کیلئے PIA کی پروازوں سے متعلق فیصلہ 6 دسمبر کو ہوگا - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

یورپ کیلئے PIA کی پروازوں سے متعلق فیصلہ 6 دسمبر کو ہوگا

یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا برسلز میں 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا،

پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئر لائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی 6 دسمبر کو پروازوں کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ دے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کی یورپ کیلئے پروازوں سے متعلق فیصلہ بھی 6 دسمبر کو ہوگا۔

یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا 3 روزہ اجلاس 19 سے21 نومبر تک برسلز میں جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی آئی اے کے تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن پر بھی غور کیا گیا،

یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی نے سی اے اے کے سیفٹی اوورسائٹ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

ایاسا نے پاکستان سول ایوی ایشن کی رپورٹ پر اجلاس کو بریفنگ دی،

پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے باعث 2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …