google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کی پہلی لوکل مینوفیکچرڈ ہائی برڈ الیکٹرک ایس یو وی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان کی پہلی لوکل مینوفیکچرڈ ہائی برڈ الیکٹرک ایس یو وی

انڈس موٹر کمپنی نے (آئی ایم سی) نے بھوربن میں منعقدہ جنرلسٹ سمٹ میں پاکستان میں تیار کردہ پہلی ایس یو وی ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل کرولا کراس متعارف کرادی ہے۔ سمٹ میں ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر یاسوشی یویڈا سمیت آٹو صنعت سے تعلق رکھنے والی چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔

سمٹ میں کرولا کراس ہائی برڈ الیکٹرک وہیکل (ایچ ای وی) کی شکل میں ٹویوٹا کے انقلابی فلسفہ پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں انڈس موٹر کے اپنے صارفین کو ماحول دوست گاڑیاں مہیا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر یاسوشی یویڈا کرولا کراس کے بے مثال فیچرز اور ٹویوٹا کے نئے گلوبل آرکیٹک (ٹی این جی اے) کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی این جی اے کرولا کراس کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو جدت کو فروغ کرنے والا پلیٹ فارم ہے اور ڈرائیونگ کے تجربہ کو آرام دہ اور لگژری بناتا ہے۔

سمٹ میں انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے کرولا کراس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے تبادلہ خیال میں علی اصغر جمالی نے کہا کہ کرولا کراس ایندھن کی اعلیٰ کفایت کی حامل ہے جو ایندھن کی 50فیصد بچت کو یقینی بناتی ہے۔

اس سے نہ صرف ایندھن کی مد میں اخراجات کی بچت ہوگی بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور درآمدی ایندھن کی 50فیصد بچت ممکن ہوگی۔

علی اصغر جمالی نے کہا کہ کرولا کراس کاربن کے اخراج میں کمی لاکر پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کریگی۔ کرولا کراس سے کاربن کے اخراج میں 35فیصد کمی ہوگی جو کرولا کراس کے گرین پاکستان فیوچر کے عزم کی مثال ہے۔

علی اصغر جمالی نے پاکستان کے توانائی کے موجودہ منظر نامہ پر روشنی ڈالتے ہوئے بیٹری الیکٹرک وہیکلز کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا زیادہ تر انحصار روایتی توانائی کے ذرائع پر ہے جو فوسل فیولز سے حاصل کی جاتی ہے

پاکستان میں کرولا کی شاندار تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے جمالی نے کہا کہ 1966میں پہلی کرولا متعارف کرانے کے بعد سے کرولا کو پاکستان کی مارکیٹ میں ممتاز اور نمایاں مقام حاصل ہے۔ 1993میں آمد کے بعد سے کرولا ہر گھر میں مقبول ہوگئی اورآج کرولا کی برانڈ ویلیو ٹویوٹا کی طرح مضبوط ہے۔

یہ پاکستانیوں کے کرولا کے ساتھ والہانہ تعلق کی علامت ہے کہ پاکستان گزشتہ 17سال میں سے 13سال کرولا کاروں کی فروخت کے لحاظ سے ایشیاء میں سب سے بڑا ملک قرار پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرولا کراس جدت اور لگژری کے احساس کا امتزاج ہے جسے کرولا برانڈ کے تحت یکجاء کیا گیا ہے۔ کرولا کراس مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقابلے کی صلاحیت کی حامل گاڑی ہے جو طاقت ور رفتار، ایندھن کی اعلی کفایت اور ہر خریدار کو اطمینان اور فخر کے احساس سے متعارف کراتی ہے۔

کرولا کراس کی تعارفی قیمت مڈ لیول کٹیگری کے لیے 93لاکھ99ہزار روپے جبکہ ہائی اینڈ کیٹیگری کے لیے 98لاکھ49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

سمٹ کے اختتام پر علی اصغر جمالی نے شرکت کرنیو الے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرولا کراس اور ہماری مسلسل ترقی آٹو کمیونٹی کی سپورٹ کے مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیاں متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہیں جو جدت اور کارکردگی کی حدود کا از سر نو تعین کریں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …