google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی امیدواروں کے تائید وتجوید کنندگان کی پیشی یقینی بنانے کا حکم - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ٹی آئی امیدواروں کے تائید وتجوید کنندگان کی پیشی یقینی بنانے کا حکم

ای سی پی نے لیول پلیئگ فیلڈ کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور آئی پنجاب کو خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدواروں کے تائید اور تجوید کنندگان کی پیشی یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے اور پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کے امیدواروں کو الیکشن سے محروم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں حکم دیا گیا کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے، پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے سے محروم نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی شکایت قانون کے مطابق دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔

خط میں حکم دیا گیا کہ یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی امیدوار ریٹرننگ افسران کے سامنے آزادانہ پیش ہوں اور پی ٹی آئی امیدواروں کے تائید اور تجوید کنندگان کی پیشی بھی یقینی بنائی جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …