google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وائرل نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جعلی: متھیرا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وائرل نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جعلی: متھیرا

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مختلف نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔

انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ یہ وائرل ویڈیوز اور تصاویز میری نہیں بلکہ ایڈیٹڈ ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ جعلی مواد بنانے کے لیے میرے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ تم شرم کرو اور مجھے اس بکواس سے دور رکھو۔

متھیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیوز AI کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ ٹیٹوز جو میرے جسم اور انگلیوں پر نظر آتے ہیں، وائرل ویڈیوز میں موجود نہیں ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ جعلی ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ویڈیوز 2 سال پرانی تھیں، اس وقت بھی ذہنی پریشانی کا باعث بنی تھیں اور اس معاملے کے بارے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے بھی رابطہ کیا تھا۔

متھیرا نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی جعلی ویڈیوز پھیلانے کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ میں نے کبھی ایسی ویڈیوز نہیں بنائیں، میرے کردار کو غلط طریقے سے پیش نہ کیا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …