بدھ , اکتوبر 15 2025

لندن میں پاکستانی وزیر دفاع کے ساتھ بدتمیزی، چاقو سے حملے کی دھمکی

لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے،

جہاں نامعلوم مبینہ پی ٹی آئی حامی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔

خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔

برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب بورڈز نے 11ویں جماعت کے نتائج 2025 کا اعلان کر دیا

5 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے امتحان دیا پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز …