google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 علیزا صابر فٹبال کے بعد کرکٹ میں بھی نمائندگی کی خواہشمند - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

علیزا صابر فٹبال کے بعد کرکٹ میں بھی نمائندگی کی خواہشمند

کراچی سے تعلق رکھنے والی علیزا صابر فٹبال کے بعد کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی خواہشمند ہیں۔

19 سالہ علیزا صابر پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا ریگولر حصہ ہیں اور وہ ان دنوں قومی ون ڈے چیمپئن شپ میں اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

فٹبال مڈ فیلڈر علیزا ویمن انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل تھیں اور اب ان کی نظریں کرکٹ کی آل راؤنڈر بننے پر مرکوز ہیں۔

اس حوالے سے علیزا صابر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ کرکٹ میں بھی پاکستان نیشنل ٹیم کی نمائندگی کروں، جب فٹبال کھیلتی ہوں تو وہاں فوکس ہوتا، ابھی فوکس کرکٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ اچھے ایتھلیٹ ہیں تو دونوں گیمز کا بیلنس رکھنا مشکل نہیں، فٹبال میں گول کرنے سے زیادہ مشکل کرکٹ میں سنچری اسکور کرنا ہے۔

علیزا صابر نے کہا ہے کہ کرکٹ میں سنچری اسکور کرنے کے لیے کافی تحمل اور توجہ درکار ہوتی ہے، میرے والد بھی بیک وقت مختلف اسپورٹس کھیلتے تھے، ان کو دیکھ کر ہی مختلف اسپورٹس شروع کیے۔

نوجوان کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ فٹبال کی طرح کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میری پوری فیملی کا خواب ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …