نعمان اعجاز اور صبا قمر دو ورسٹائل اور سپر اسٹار پاکستانی اداکار ہیں جو ہٹ پاکستانی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری کی وجہ سے پیچانے جاتے ہیں۔
صبا قمر کے حالیہ ہٹ ڈراموں میں فراڈ، سر راہ، سیریل کلر اور پاگل خانہ شامل ہیں۔ جبکہ نعمان اعجاز نے ہی دنیا پور، ہم دونو اور بسمل میں عمدہ اداکاری کے باعث مداحوں کی داد وصول کی ہے۔
ان دونوں اداکاروں نے مختلف ڈراموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں الو برائے فروخت نہیں، جو چلے تو جان سے گزر گئے اور مسز اینڈ مسٹر شمیم شامل ہیں۔
حال ہی میں نعمان اعجاز اور صبا قمر کا مسز اینڈ مسٹر شمیم کا بولڈ سین سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ جس میں ان دونوں اداکاروں کوایک دوسرے کے بہت قریب دیکھا جاسکتاہے۔
ویب سیریز ایل مسز اینڈ مسٹر شمیم کو زی فائیو نے پروڈیوس کیا ہے جو ایڈز میں مبتلا ایک جوڑے کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔
نعمان اعجاز اور صبا قمر کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا صارفین کافی پریشان ہیں کیونکہ ان کے مطابق دونوں اداکار غیر معمولی طور پر باصلاحیت ہیں جنہیں اس طرح کی سستی اداکاری کرنے کی ضرورت نہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ان اداکاروں کے بارے میں سخت تبصرے کر رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’مجھے لگا کہ وہ نیٹ فلکس سیریز ہے۔ لیکن افسوس کہ وہ پاکستانی اداکار ہیں۔‘
ایک اور فیس بک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ شخص ہے جو وضو کی حالت میں گھر سے نکلنے کا دعویٰ کرتا ہے اور وضوکے بعد ایسے مناظر شوٹ کرواتا ہے۔