google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہنی سنگھ کا پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ہنی سنگھ کا پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ

بالی وڈ میں پاکستانی گانے ہمیشہ پسند کیے جاتے ہیں، مگر عموماً پاکستانی گلوکاروں کو ان کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔

تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ نے ایک نئی مثال قائم کی۔ 

سوشل میڈیا پر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پاکستان کے مشہور سرائیکی گانے بسمہ اللہ کراں کو گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہنی سنگھ نے اس گانے کا اصل گلوکار ندیم عباس کا ذکر بھی کیا اور انہیں کریڈٹ دیا۔

اس نے حاضرین کے سامنے پاکستانی گلوکار کا نام لے کر گانا گایا اور بھرپور داد حاصل کی۔

مداحوں نے ہنی سنگھ کی اس ویڈیو کو خوب سراہا اور ان کے اس عمل کو پاکستانی گلوکاروں کے لیے احترام کی نشانی قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ ندیم عباس لونے والا نے بسمہ اللہ کراں کو 2015 میں اپنی البم میں شامل کیا تھا اور یہ گانا پاکستانی موسیقی میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …