google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پورا پاکستان اور بھارت چاہتا تھا کہ شرجینہ اور مصطفی مل جائیں - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پورا پاکستان اور بھارت چاہتا تھا کہ شرجینہ اور مصطفی مل جائیں

ان دنوں پاکستان اور بھارت میں مقبول ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم ’ کا بلآخر اختتام ہوگیا، ڈرامے کے شاندار اختتام نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

ڈرامے کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوا تھا اور اس کے ذریعے فہد مصطفیٰ نے ایک دہائی بعد ڈراموں میں واپسی کی تھی، ڈرامے کی مقبولیت کے بعد اس کی آخری قسط کو 5 نومبر کو سینمائوں میں دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اداکار فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کے مقبول ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں پیش کی گئی تو عوام کی بڑی تعداد نے سینما کا رخ کر لیا، شائقین ڈرامہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کو بے قرار نظر آئے۔

پاکستانی ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کا چرچا نہ صرف پاکستان بھر بلکہ پڑوسی ملک میں بھی جاری رہا، ڈرامے کی آخر قسط سینما میں دیکھنے کے لیے شوبز کی نامور شخصیات بھی آئیں۔

ڈرامے میں فہد مصطفی کے والد کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار جاوید شیخ کہتے ہیں کہ ڈرامے کا اختتام ایسا ہی ہوناچاہیئے تھا کیونکہ پورا پاکستان اور ہندوستان شرجینہ اور مصطفی کے سحر مبتلہ تھا وہ چاہتے تھے کہ شرجینہ اور مصطفی مل جائیں ، دیکھنے والے نہیں چاہتے تھے شرجینہ اور مصطفی کی علیحدگی ہوجائے۔

جاوید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ڈرامے کا اختتام خوشگوار ہوا اور آج ہندوستان اور پاکستان خوش ہوگا۔

جاوید شیخ نے مزید کہا کہ جس طرح ڈرامہ انڈسٹری نے دنیا میں نام پیدا کیا اسی طرح فلم انڈسٹری بھی نام پیدا کرے اور سینما گھر اسی طرح آباد رہیں ۔

ڈرامہ اسکرینگ کے موقع اداکار نادیہ خان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا اختتام سوچا تھا ڈرامے کا اختتام اس سے کہیں زیادہ اچھے طریقے سے ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہدایتکار چاہتے تو مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مزید 10 قسطیں شامل کردیتے لیکن انہوں بہت اچھا کیا کہ صحیح وقت پر ڈرامے کا اختتام کردیا ۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو ، آئنہ آصف ، سونیا حسین اور گوہر رشید اور محوش حیات سمیت دیگر فنکاروں نے بھی ڈرامے کے خوشگوار اختتام پر پوری کاسٹ کو خوب سراہا ۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔

ڈرامے میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر بھی ایک ساتھ دکھائی دیے، اس کی کہانی فرحت اشتیاق جبکہ ہدایات بدر محمود نے دیں۔

ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا گیا، اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا جبکہ عماد عرفانی نے فہد مصطفیٰ کے لالچی بھائی کا روپ دھارا، جو دولت کی خاطر ہانیہ عامر سے شادی کرنے سے انکار کردیتے ہیں، جس کے بعد فہد مصطفیٰ ان سے شادی کرتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …