google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PGC طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر کا معاملہ: ایک اور جے آئی ٹی تشکیل - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

PGC طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر کا معاملہ: ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

محکمہ داخلہ پنجاب نے سوشل میڈیا پر طالبہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون سے تفتیش کے تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔

لاہور کے PGC کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیر مصدقہ خبر پھیلانے کے معاملے سے جڑے ایک اور مقدمے کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس معاملے سے جڑے ایک اور مقدمے کی تحقیقات کےلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دی ہے۔

پنجاب حکومت کی بنائی گئی نئی جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر مبینہ زیادتی کی شکار طالبہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون سے تفتیش کرے گی۔

کراچی کی اس خاتون نے سوشل میڈیا پر خود کو طالبہ کی ماں ظاہر کیا تھا ،لاہور گلبرگ کی پولیس نے خاتون کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پنجاب حکومت کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ملزمہ کے اقدام کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …