google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس پر میوزک لگا سکیں گے - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس پر میوزک لگا سکیں گے

واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس پر میوزک لگا سکیں گے، ماہرین کی جانب سے فیچر کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق واٹس ایپ پر فیس بک ریلز اور انسٹاگرام ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے جیسا فیچر پیش کیا جائے گا جس پر ماہرین کام کر رہے ہیں۔

نئے فیچر کے تحت صارفین جب بھی اسٹیٹس یا اسٹوری میں اپنی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو انہیں اس میں میوزک شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا، فیس بک اور انسٹاگرام ریلز اور اسٹوریز کی طرح صارفین کو سٹوریز میں میوزک لگانے کا آپشن دیا جائے گا۔

جیسے ہی کوئی واٹس ایپ صارف تصویر یا ویڈیو شیئر کرے گا تو ان پاس میوزک یا گانا شامل کرنے کے لئے آپشن سامنے آ جائے گا، صارف گانے کو تلاش کرکے اسے اسٹوری یا اسٹیٹس میں شامل کرسکیں گے۔ اس پر جلد ہی آزمائش کی جائے گی جس کے بعد یہ فیچر صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بھارتی حکومت کا ایکس انتظامیہ کو 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کا آرڈر

بھارتی حکومت نے گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم …