google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محمد رضوان قومی ٹیم کے کپتان اور سلمان علی آغا نائب کپتان مقرر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

محمد رضوان قومی ٹیم کے کپتان اور سلمان علی آغا نائب کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

محسن نقوی نے اتوار کو اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے سوال پر کہا کہ بابراعظم پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہے، انہوں نے خود کپتانی چھوڑی، ہم سب کی خواہش ہے بابر اعظم جلد فارم میں آئیں۔

چئیرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان اور سلمان آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے جیت کے پیچھے سلیکشن کمیٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، مینٹور اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تمام فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ اور فٹنس کا ایشو ہے، کھلاڑیوں کو ٹوئٹ کرنے کی اجازت نہیں، ٹوئٹ سے بڑھ کر فخر کی فٹنس کا ایشو ہے۔

اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل بہترین کمبی نیشن بنالیں گے، ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں۔

ہیڈ آف سیلیکٹرز عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے مشاورت سے اسپن پچز بنوائیں، ہم نے انگلینڈ کےخلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا، وائٹ بال کرکٹ میں بھی پاکستان بہترین پرفارم کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …