منگل , مارچ 17 2026

روسی عدالت کا گوگل کو لاکھوں ڈالر جرمانہ

گوگل کو روسی باشندوں کےذاتی ڈیٹا کی لوکلائزیشن نہ کرنے پرماسکو کی عدالت نے سزا سنائی

روس کی عدالت نے دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کو ملکی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی لوکلائزیشن نہ کرنے پر 15 ملین روبل جرمانہ کر دیا، جوکہ تقریباً ساڑھے 16 لاکھ ڈالر سے زائد بنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس کی عدالت نے ملکی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی لوکلائزیشن نہ کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو 15 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں گوگل کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران روسی باشندوں کے ذاتی ڈیٹا میں ملک کے نام کو جگہ نہ دینے کی وجہ سے گوگل کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئی کمپنی کو 15 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کی شرکت دار روسی کمپنی بھی مالی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکنے کی وجہ سے گزشتہ سال دیوالیہ ہو گئی تھی۔جبکہ گوگل کو ایسی وجوہات کی بنا پر پہلے بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑچکا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سوشل میڈیا ڈیٹا: نیا انٹیلی جنس یونٹ قائم

اسرائیلی فوج نے ایران سے کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا اور عوامی معلومات کے تجزیے …