google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک

ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک میں شنگھائی تعاون کونسل ( ایس سی او ) کے سربراہ اجلاس کا خیرمقدم کیا گیا اور سیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی،ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اورسیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقادکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا گیا۔ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پرانے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ کل اسلام آباد میں ہوگا

سرکاری ملکیت میں موجود پرانے اور غیر فعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے …