پیر , اکتوبر 13 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان کا اعلان مزید تاخیر کا شکار

وائٹ بال فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آج بھی وائٹ بال کپتان کا اعلان نہ ہوسکا جبکہ کپتان کے اعلان نہ ہونے سے دورہ آسٹریلیا کےلیے اسکواڈ کا بھی اعلان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اسکواڈ اور کپتان کا اعلان کل پریس کانفرنس میں کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …