google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے امیر ترین تقریباً دو لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ملک کے امیر ترین تقریباً دو لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق ٹیکس چوری روکنے اور ریونیو بڑھانے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کوششیں جاری ہیں۔

ایف بی آر نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے ملک کے امیر ترین تقریباً دو لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔

شاہانہ زندگی گزارنے والوں سے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ یہ امیر افراد  ممکنہ طور پر پورا ٹیکس نہیں ادا کر رہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا نے ٹیکس نیٹ سے باہر ایک لاکھ 95 ہزار امیر افراد کا ڈیٹا ایف بی آر کے حوالے کردیا، نادرا نے ڈیٹا بینک اکاؤنٹس، جائیداد کی ملکیت، لگژری گاڑیوں کی بنیاد پر تیار کیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق شہریوں کے تواتر کے ساتھ بین الاقوامی سفر کی معلومات بھی ڈیٹا میں شامل،

شاہانہ زندگی گزارنے والے افراد کو ٹیکس وصولی کیلئے ہدف بنایا جائے گا، شہریوں کے طرز زندگی سے متعلق ڈیٹا کی مدد سے زائد آمدنی کا پتہ چلتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …