google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی تنزلی اورترقی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی تنزلی اورترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں انگلش بیٹر جو روٹ نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، وہ 917 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، ہیری بروک ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے، یشسوی جیسوال چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

مسلسل ناقص فارم اور دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونیوالے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 4 درجہ تنزلی کے بعد 19ویں، محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کے بعد 21ویں جبکہ سعود شکیل 7 درجہ تنزلی کیساتھ 27ویں نمبر پر چلے گئے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف مسلسل تین اننگز میں نصف سینچری بنانے والے آغا سلمان کیرئیر کی ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے وہ 8 درجہ ترقی پاکر 14ویں نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ فارمیٹ کے ٹاپ بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب بالرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی اور انکے ہم وطن روی ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں البتہ شاہین 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …